سکھوں کے پیشوائے اعظم کی سوانح حیات اور آپ کی تعلیمات پر مبنی یہ کتاب اپنے موضوع اور ندرت کے لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ گرو نانک کی زندگی اور ان کے ابتدائی حالات سے لیکر ہر ہر پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ ان کی زندگی اور ان کے اخلاق نہ صرف سکھ حضرات کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ ان کی زندگی سے دیگر اقوام کے افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ ان کے یہاں ہر مذہب کی جھلک دیکھنے کو مل جاتی ہے ۔