یہ کتاب در اصل چودہویں صدی ہجری کے مشہور زمانہ و مقبول خاص و عام بزرگ و سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کے عالی مرتب شیخ و مربی حضرت مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی کا تذکرہ ہے،جس میں ان کے حالات زندگی، کمالات علمی و دینی اور ارشادات و ملفوظات کے علاوہ معاصر علماء کے تاثرات بھی دیے گئے ہیں۔ شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی کا سلسلہ نسب 29 واسطوں سے ہوتا ہوا خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق سے جا ملتا ہے. شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی رحمۃ اﷲ علیہ سادہ طبیعت ،سنت ِ مبارکہ کے بہت پابند اورتقوی و طہارت کے مالک تھے ۔ آپ کا کھانا اور رہن سہن سادہ تھا۔ ذریعہ ٔ معاش کتب دینیہ کی تصحیح سے تھا ۔زندگی کا بیشتر حصہ اپنی خانقاہ میں لوگوں کی تعلیم و تربیت میں گزاردیا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free