Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

संस्करण संख्या : 001

प्रकाशन वर्ष : 1985

पृष्ठ : 216

tazkira-e-shora-e-urdu

पुस्तक: परिचय

فارسی میں میر حسن دہلوی کا مرتب کیا ہوا۔ اردو شاعروں کا تذکرہ ہے۔ سال تصنیف ان تاریخوں کی رو سے جو تذکرے درج ہیں۔ 1780ء ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن مولانا حبیب الرحمن خاں شیروانی کی تحقیق کے مطابق 1774ء۔ 1778ء کے درمیان لکھا گیا ہے۔ اس تذکرے میں تقریباً تین سو شاعروں کا تذکرہ ہے۔ یہ تذکرہ تین ادوار میں منقسم ہے۔ پہلا دور ان شعرا کا ہے جو فرخ سیر سے پیشتر گزرے ہیں۔ دوسرا ان کا جو فرخ سیر کے بعد محمد شاہ کے زمانے تک ہوئے اور تیسرا میر حسن کے معاصرین کا۔ بڑی خوبی اس تذکرے کی یہ ہے کہ اس میں اکثر ہمعصر شعرا کا حال ملتا ہے۔ جو اگرچہ مفصل نہیں پھر بھی نہایت کارآمد ہے۔ اِس تذکرے کا مختصر سا دیباچہ ہے۔ اِس کے بعد بادشاہِ وقت شاہ عالم آفتاب کا ذکر ہے۔ اشعار کا انتخاب بہت خوبصورت ہے۔ شعراءکے حالات ردیف وار درج ہیں۔ میر نے کسی کی تنقیص یا بے جا تعریف سے گریز کرتے ہوئے بے لاگ تنقید کی ہے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए