بنارس کے چپے چپے اور گلی گلی میں بے شمار اولیاء کرام اور مشائخ عظام کے مزارات ہیں ، جنھوں نے تاریخ کے صفحات پر جو نقوش قائم کئے ہیں وہ نئی نسل کے لئے ایک لافانی شاہکار ہے۔ زیر نظر کتاب "تذکرہ مشایخ بنارس" پانچویں صدی ہجری سے لیکر تیرہویں صدی ہجری تک بنارس کے 48 اولیا ء اللہ اور شہدا عظام پر مشتمل ایک نایاب کتاب ہے ، جس میں 900 برس کے علماء و مشائخ کا تذکرہ کیا گیا گویا کہ اسلاف کے علم وعمل کا 900 سو سالہ سرمایہ اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے،اہل علم و تحقیق کے یہاں یہ کتاب اپنی انفرادیت کے باعث بنارس کی تاریخ کا اہم ماخذ قرار پائی اور اس کی کافی پذیرائی ہوئی۔ اس کتاب کو لکھتے ہوئے جن کتابوں کو ماخذ بنا گیا وہ کتابیں بھی کافی اہم ہیں ، چنانچہ اس ایڈیشن میں ماٰخذ کے حوالے سے بھی مختصر روشنی ڈالی گئی ہے کہ اس کتاب کو لکھتے وقت کن کن کتابوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔