Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1938

Language : Urdu

Pages : 344

Contributor : Dr. Aditya Behl

tooti nama

About The Book

دکن کے مشہور شاعر غواصی کی طویل مثنوی “طوطی نامہ” بنیادی طور پر سنسکرت کے مشہور قصص “شکا سب تتی” (शुकसप्तति) سے ماخوذ ہے۔ یہ چار ہزار اشعار کی نہایت طویل مثنوی ہے۔ در اصل “شکا سب تتی” سنسکرت زبان کی ایک قدیم کتاب ہے، جو بارہویں صدی سے قبل تخلیق کی گئی۔ جس میں طوطے کی زبانی ستر کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ اس کتاب کا فارسی ترجمہ چودھویں صدی میں سب سے پہلے مولانا ضیاء الدین نخشبی نے کیا، لیکن ستر میں سے صرف باون کہانیوں کا انتخاب کیا، جس کا نام “طوطی نامہ” رکھا۔ غواصی کی مثنوی کا ماخذ نخشبی ہی کا “طوطی نامہ” ہے۔ البتہ غواصی نے صرف پینتالیس کہانیوں کا ہی انتخاب کیا ہے۔ طوطی نامہ کا یہ پہلا ترجمہ ہے جو فارسی سے دکھنی زبان میں کیا گیا تھا۔ زیر نظر مثنوی کو میر سعادت علی رضوی نے ایک معلوماتی مقدمہ کے ساتھ مرتب کیا ہے۔

.....Read more
Speak Now