اسلامی تاریخ میں اندلس کی فتح امتیازی خصوصیت کی حامل ہے۔یہ عربوں کی آخری بڑی کامیاب فوجی مہم تھی۔ جس سے مسلم افریقہ یورپ کے جنوبی راستے ، آبئیریائی جزیرہ نما سے یورپ میں داخل ہوا اور انسانی تاریخ میں اندلس میں ایک ایسی حکومت قائم ہوئی جس نے مشرق کو مغرب سے ملادیا، جس کا دارالحکومت دمشق تھا۔ جس کے خلیفہ ولید بن عبدالملک اور ان کے جانشین خلفاء تھے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی سرزمین کے مسلم حکمرانوں کے معرکے ، تاریخ و ثقافت کی عکاس ہے۔