اس کتاب کو سرکاری مدارس کی ابتدائی جماعتوں کے لئے بطور کتب درسیہ اردو زبان میں تحریر کیا گیا تھا۔ اس کتاب اور اس جیسی دوسری درسی کتب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کے اول سے آخری درسی کتاب تک ایک سلسلہ زبان شامل ہوتا ہے کہ بچہ کی عمر اور لیاقت کے اعتبار سے زبان و بیان میں تغیر و تبدل کیا جاتا ہے تاکہ بچہ اپنی عمر کے اعتبار سے اسباق پڑھتا اور سمجھتا جائے۔ یہ کتابیں بچوں کے مزاج اور ان کی نفسیاتی کیفیات کے حساب سے ترتیب دی جاتی ہیں تاکہ ذہنی ارتقاع کے ساتھ ساتھ تربیت و تعلیم میں کوئی خلل نہ آسکے ۔ دوسرے یہ کہ ان کتب میں متعدد فن کے اسباق کو شامل کیا جاتا ہے جن میں ادبیات ، سماجیات ، تاریخ ، قصص ، اخلاقیات ، طبیات ، حفظان صحت وغیرہ کو بطور خاص جگہ دی جاتی ہے ۔ اسی طرح کی کتابوں میں سے ایک زیر نظر کتاب بھی ہے ۔