Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

प्रकाशन वर्ष : 1806

पृष्ठ : 58

usool-e-barjasta

पुस्तक: परिचय

یہ عجب سانحہ ہے کہ جس زبان نے بھی عالمی شہرت پائی ، اس زبان کے اصول و قواعد کسی اور زمین پر لکھے اور پڑھے جاتے رہے ہیں ۔ فارسی زبان کے ساتھ بھی یہی ہوا کہ جب تک اس نے ہندوستان کی زمیں پر قدم نہ رکھا اس وقت تک اس کے پیر بے نور و بےحنا رہے اور جوں ہی اس نے ہندوستان میں پیر پسارے اس کے قدموں میں حنا نے ایک عجب سی نکھار پیدا کر دی اور فارسی زبان کے لئے اصول و قواعد کی کتابوں کی ایک نا ختم ہوتی فہرست تیار ہو گئی ۔ اسی فہرست کی ایک کڑی یہ کتاب بھی ہے جو ہندوستان کی سرسبز سرزمیں پر لکھی گئی ۔ اس کتاب میں مصنف نے فارسی زبان کے قواعد کو اپنے فرزند ارجمند محمد محیی الدین ابو المظفر کے لئے مرتب کیا ہے ۔ بحث وہی پرانی روایت سے شروع ہوتی ہے کہ پہلے اسم ،فعل اورحرف پر بات کی گئی ہے۔ جابجا مصنف نے اپنے اشعار کے ذریعہ کتاب کو زینت بخشی ہے اور اخیر میں چند قواعد فارسی کو اپنے اشعار میں بھی بیان کیا ہے تاکہ یاد کرنے میں دشواری نہ ہو ۔ فارسی زبان سیکھنے والوں کے لئے یہ ایک انمول رتن ہے ۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए