Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

प्रकाशन वर्ष : 1992

पृष्ठ : 170

wahdat-ul-wujood aur iqbal

पुस्तक: परिचय

اقبال خالص اسلامی تصوف کے حامی تھے اور تصوف میں تمام غیر اسلامی عناصر کو زائل کرنے میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے۔ زیر نظر کتاب میں مصنف نے ان تمام امور کو زیر بحث لانے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں اقبال کا ردعمل کیا رہا ہے اس پر اظہار رائے کیا گیا ہے،تصوف کے کثیر الابعاد موضوع پر مشرق و مغرب کے علماء اور صوفیاء نے مدلل اور مفصل کتابیں سپرد قلم کی ہیں۔ مذکورہ موضوع دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرے پیچیدہ بھی ہے۔ اس موضوع کو اقبال کے فکری اور شعری سفر میں اہم سنگ راہ کی حیثیت حامل ہے۔ چنانچہ اقبال نے اپنے نظم ونثر میں تصوف کے بطن سے جنم لینے والے بیشتر مسائل و امور اور اطراف وجہات کی بالتفصیل وضاحت کی ہے،اس کتاب میں تصوف سے متعلق ان مختلف نظریات بالخصوص وجود وشہود کے نظریے سے تفصیلی بحث کی ہے اور اس سلسلے میں علماء و صوفیاء کی گراں بار آرا کا نچوڑ پیش کیا ہے، خصوصا وحدت الوجود کے ذیل میں پروفیسر موصوف تصوف کے روایتی نمونے پیش کرتے ہوئے اقبال کے اجتہادی نظریہ تصوف تک پہنچتے ہیں۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए