Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1958

Pages : 406

Contributor : Khanqah Munemia Qamaria

yadgar-e-ghalib

About The Book

یہ کتاب اردو کے سب سے معتبر اور معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی حیات اور فکروفن پر ایک لافانی کتاب ہے۔ "یادگار غالب " سوانح عمری سے بڑھ کر یادگار عملی تنقیدی کارنامہ بھی ہے،اس میں غالب کی زندگی اور شخصیت کی کامیاب تصویر کشی کی گئی ہے،ان کی نثر نگاری اور شاعری کا جائزہ لیا گیا ہے،یادگار غالب دو حصوں پر مبنی ہے۔پہلے حصےمیں غالب کی زندگی کے واقعات ان کی تاریخ ولادت،اخلاق و عادات، مطالعہ کتب،سفر کلکتہ،مثنوی "باد مخالف"،غدر کےواقعات و "دستنبو"اور"قاطع برہان"وغیرہ کا بیان ملتا ہے۔اور دوسرے حصّے میں مرزا کی تحریروں کو نظم و نثر کے منتخب کلام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ہر قسم کے بیان میں تنقیدی زاویے کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی منتخب کلام کا نمونہ بھی درج کیا گیا ہے۔ انتخابات میں جو اشعار شرح طلب سمجھے گئے ہیں ان کی تشریح کر دی گئی ہے، جس سے غالب کے کلام کے محاسن کی طرف اشارہ ملتاہے۔

.....Read more

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
Speak Now