اردو مرثیہ نگاروں نے اپنے کلام میں "واقعہ کربلا" کے درد انگیز حالات، پرسوز لب و لہجہ میں بیان کیے ہیں۔ پیش نظر "یزید نامہ" واقعہ کربلا کے موضوع پر مبنی ہے۔ حضرت خواجہ حسن نظامی نے اپنے اس تاریخی تذکرہ میں واقعہ کربلا کے بعد سے بنی امیہ کے آخری بادشاہ تک کے احوال کو بیان کیا ہے۔