Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

पुस्तक: परिचय

زیر تبصرہ کتاب "زین المجالس" قاضی محمد یوسف مرگھے کی تصنیف ہے۔ جو گیارہ مجالس پر مشتمل ہے۔ ان مجالس میں میں حضرت عبدالقادر جیلانی کے فضائل و مناقب کو بیان کیا گیا ہے، ان کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی گئی ہے، انہیں سلطان الاولیاء اور اللہ کا مقرب بتایا گیا ہے، ولایت کے آسمان کا چاند قرار دیا گیا ہے، ان کی عظمت سے متعلق خوابوں کا تذکرہ بھی اشعار میں کیا گیا ہے، ان کے مرتبہ کو واضح کرنے والے واقعات بھی اشعار میں موجود ہیں، ان کی کرامات بیان کی گئی ہیں، نبی کریم صلعم کی تعریف بھی اشعار میں موجود ہیں، مجلس کے اختتام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے، حضرت عبد القادر جیلانی کی زبانی بھی نعتیہ اشعار کہے گئے ہیں، اور کامیابی کی بنیاد اطاعت رسول کو قرار دیا گیا ہے ، جس پر حضرت عبد القادر جیلانی قائم ہیں، اشعار کی زبان پیچیدہ نہیں ہے۔ پوری کتاب یا تمام مجلسیں مثنوی فارم میں ہیں۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए