Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں کپٹ اور درس کی آشا کون تجھے سمجھائے

نخشب جارچوی

دل میں کپٹ اور درس کی آشا کون تجھے سمجھائے

نخشب جارچوی

MORE BYنخشب جارچوی

    دل میں کپٹ اور درس کی آشا کون تجھے سمجھائے

    کون تجھے سمجھائے رے مورکھ کون تجھے سمجھائے

    من کا بھیدی روپ نہ دھارے کبھی نہ درس دکھائے

    کبھی نہ درس دکھائے پر یتم کبھی نہ درس دکھائے

    ریت پہ اس دنیا کی نہ جانا دُکھیوں کے ہر دے نہ دکھانا

    پاپی کے ہر دے کا درپن دھندلا پڑتا جائے

    دُھندلا پڑتا جائے رے درپن دھندلا پڑتا جائے

    کس کی مسجد کیسا شوالا پریت ہے من مندر کا اجالا

    جس کو پی کی لگن لگی ہو کہیں نہ آئے جائے

    کہیں نہ آئے جائے پریمی کہیں نہ آئے جائے

    تتلی چنچل پھول ہیں سندر اس کا جلوہ سب کے اندر

    جہاں بھی کوئی دیکھنا چاہے وہیں پہ درس دکھائے

    وہیں پہ درس دکھائے پریتم وہیں پہ درس دکھائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے