روٹھ گیے کیوں مجھ سے ساجن
روٹھ گیے کیوں مجھ سے ساجن
من مندر میں تیری مورت
راس نہ آئی پریم مہورت
کیسے دیکھوں گی اب صورت
ٹوٹ گیا ہر دے کا درپن
روٹھ گیے کیوں مجھ سے ساجن
ہو گئیں سپنا پریم کی باتیں
روٹھ گئیں مجھ سے برساتیں
کاٹیں ناگن بن بن راتیں
سب بیری ہیں سب سے ان بن
روٹھ گیے کیوں مجھ سے ساجن
مد آنکھوں میں رس باتوں میں
لٹ گئی پریتم کی گھاتوں میں
نخشبؔ ہے تیرے ہاتھوں میں
میری دنیا میرا جیون
روٹھ گیے کیوں مجھ سے ساجن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.