Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پریم نہ آیا راس سکھی ری ۔ پریم نہ آیا راس

نخشب جارچوی

پریم نہ آیا راس سکھی ری ۔ پریم نہ آیا راس

نخشب جارچوی

MORE BYنخشب جارچوی

    پریم نہ آیا راس سکھی ری ۔ پریم نہ آیا راس

    جس سے رشتہ ناتا جوڑا

    جس کی کارن جگ کو چھوڑا

    اسی نے میرے من کو توڑا

    پریم نہ آیا راس سکھی ری۔ پریم نہ آیا راس

    مکھ نہ دکھا دے جومن بھاوے

    دل آتے ہی آفت آوے

    پریت کی کوئی ریت نہ پاوے

    پریم نہ آیا راس سکھی ری۔ پریم نہ آیا راس

    پریم کے موتی بھینٹ چڑھائے

    من مندر میں دئے جلائے

    پھر بھی نخشبؔ پاس نہ آئے

    پریم نہ آیا ر اس سکھی رہی۔ پریم نہ آیا راس

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے