دین مذہب خدا مختلف ہے
دین مذہب خدا مختلف ہے
رندوں کی ہر ادا مختلف ہے
بس درِ یار کی نوکری کا
دو جہاں میں مزا مختلف ہے
یہ نہ ہو دیر ہو جائے اس کو
مار دو سوچتا مختلف ہے
ڈھونڈھتے ہو جسے آسماں پر
اس خدا کا پتہ مختلف ہے
پل میں دے دیتے ہیں یہ خدائی
پنجتن کی عطا مختلف ہے
کیوں نہ قربان ان پر ہو عامرؔ
سب سے جن کی ادا مختلف ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.