Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ تو بے پردہ ہے تُو پیدا شناسائی کر

امانت علی نظامیؔ

وہ تو بے پردہ ہے تُو پیدا شناسائی کر

امانت علی نظامیؔ

MORE BYامانت علی نظامیؔ

    وہ تو بے پردہ ہے تُو پیدا شناسائی کر

    کس کو کہتے ہو کہ آ انجمن آرائی کر

    سنگ در بول اُٹھا تیری تو منزل ہے یہی

    شوقِ سجدہ نے کہا اور جبیں سائی کر

    یہ تو ہوسکتا ہے تُو خود میں سمولے مجھ کو

    خود تو ہرجائی ہے تُو، مجھ کو بھی ہرجائی کر

    جلوے ہر آن نئے آتے ہیں اور جاتے ہیں

    ساتھ ان جلووں کے تُو بادیہ پیمائی کر

    اِس تماشہ گہ عالم میں کہا تھا کس نے

    خود تماشہ بنے اور خود کو تمشائی کر

    عشق کہتے ہیں جسے حُسن کا ہے شوقِ ظہور

    عشق کو کیسے کہا جائے نہ رُسوائی کر

    جب کہا تُو نے نظامی کو گرا سجدہ میں

    نقشِ عالم کو تصور مری رعنائی کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے