Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فقط میں ہی نہیں عاشق کہ میری جان جاں تم ہو

عبداللہ بیدلؔ

فقط میں ہی نہیں عاشق کہ میری جان جاں تم ہو

عبداللہ بیدلؔ

MORE BYعبداللہ بیدلؔ

    فقط میں ہی نہیں عاشق کہ میری جان جاں تم ہو

    جہاں کی ہے نظر تم پردہ محبوبِ جہاں تم ہو

    تمہارا حسن زیبا ہے بہار گلشنِ جنت

    خدا شاہد ہے اس کا حاصلِ باغِ جناں تم ہو

    تمہارے نام لیوا ہیں سبھی آدم سے عیسیٰ تک

    سمجھ میں آ گیا ایجاد بزم کن فکاں تم ہو

    جو تم نے جلوہ گاۂ حسن آنکھوں کو بنایا ہے

    یہ کیسی پردہ داری ہے کہ پھر دل میں نہاں تم ہو

    اندھیرے سے ہمیں مرقد کے اے ماۂ عرب کیا ڈر

    اجالا ہی اجالا ہے جہاں تم ہو جہاں تم ہو

    تمہیں نورِ الٰہی ہو تمہیں ہو باعث خلقت

    تمہیں سے ہے ظہور اس کا نشانِ بے نشاں تم ہو

    نہ آئے گا وہاں تو کام کوئی یار و بیگانہ

    قیامت کے مگر حامی شفیعِ عاصیاں تم ہو

    تمہارے دردِ فرقت سے بنی ہے جان پر میری

    مرا جاتا ہو فرقت میں مری روحِ رواں تم ہو

    عبث ہے زہد و تقویٰ کی تمہیں تو فکر اے بیدلؔ

    یہی کافی وسیلہ ہے نبی کے مدح خواں تم ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے