Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپنے بیگانے خفا سارے کے سارے ہوگئے

ادیب سہارنپوری

اپنے بیگانے خفا سارے کے سارے ہوگئے

ادیب سہارنپوری

MORE BYادیب سہارنپوری

    دلچسپ معلومات

    نگاہِ التفات

    اپنے بیگانے خفا سارے کے سارے ہوگئے

    صرف اتنی بات پر تم کیوں ہمارے ہوگئے

    جب سے وہ کہہ کر گئے ہیں ہم تمہارے ہوگئے

    دوستوں کا ذکر کیا دشمن بھی پیارے ہوگئے

    کتنے غم رو کے ہوئے تھی وہ نگاہِ التفات

    یہ انہیں سے پوچھیے جو بے سہارے ہوگئے

    شیشۂ ہستی پہ اتنی تو نہ تھی گردِ ملال

    کیا زیادہ دن انہیں گیسو سنوارے ہوگئے

    ان حسیں آنکھوں میں آکر اشک بھی میرے لیے

    کچھ شگوفے بن گئے، کچھ چاند تارے ہوگئے

    چلنے والے ہی بتائیں گے سفر کے صبح و شام

    ان سے کیا پوچھوں جو تھک کر اک کنارے ہوگئے

    اہلِ دانش کی جبینیں پر شکن ہی رہ گئیں

    کب نہ جانے تم ہمارے ہم تمہارے ہوگئے

    خوش دلی کے ساتھ ہنسنے کی امنگیں تھی ادیبؔ

    جب طبیعت بجھ گئی آنسو ہی پیارے ہوگئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے