کب تک رہے گا آپ کو مجھ سے دلا حجاب
کب تک رہے گا آپ کو مجھ سے دلا حجاب
چہرا سے ایک بار بھی اٹھوایئے نقاب
بدلے ہوئے نگاہ ہیں پھر کیا جواب دوں
باقی نہیں ہے ہوش، ذرا بھی نہیں ہے تاب
دل کو پھنسا کے تیر چلایا نگاہ نے
بے گھاٹ یوں پھنسا کے کیا خستہ اور خراب
اب دل پھرا ہوا ہے ملوں گا کبھی نہیں
لاکھوں کریں سوال نہ دوں گا انھیں جواب
بس اے فقیرؔ تجھ کو دل آرام کی قسم
جی بھر کے پی لے عشق کا جتنا ملے شراب
- کتاب : Diwan-e-Afzal (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.