Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ساری خلقت راہ میں ہے اور ہو منزل میں تم

احمد حسین مائلؔ

ساری خلقت راہ میں ہے اور ہو منزل میں تم

احمد حسین مائلؔ

MORE BYاحمد حسین مائلؔ

    ساری خلقت راہ میں ہے اور ہو منزل میں تم

    دونوں عالم دل سے باہر ہیں فقط ہو دل میں تم

    ہم سے پوچھو غیر کی محفل میں بے تابی کا حال

    تم کو کیا معلوم کب تڑپے کسی محفل میں تم

    کس قدر تم سے محبت ہے مجھے خود دیکھ لو

    اپنی آنکھیں ڈال دو اک روز میرے دل میں تم

    میں جہاں جاتا ہوں آتے ہو وہاں مجھ کو نظر

    راہ میں تم گھر میں تم خلوت میں تم محفل میں تم

    دیکھتے کیا ہو کرو حوروں پہ بھی اک وار آج

    اپنی شوخی ڈال دو بے تابیٔ بسمل میں تم

    وصل کا نقشہ کچھ ایسا ہے کہ دونوں ایک ہیں

    سچ تو کہہ دو تم میں ہے مائلؔ کہ ہو مائلؔ میں تم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے