خیالوں میں نگاہوں میں تمہیں ہو
خیالوں میں نگاہوں میں تمہیں ہو
پھر اس پر یہ غضب پردہ نشیں ہو
حرم میں دیر میں کب تک پکاروں
مجھے آواز دو گر تم کہیں ہو
دکھائے ایک رنگ انکار و اقرار
نہیں میں ہاں ہو اور ہاں میں نہیں ہو
نہیں یہ زندگانی موت سے کم
کہ اے جاں ہم کہیں ہیں تم کہیں ہو
ملے گی ہم کو جنت یا کہ دوزخ
ہمارا فیصلہ یا رب یہیں ہو
خدا کی بات موسیٰ کو مبارک
ہمارے کان ہوں تیری نہیں ہو
سلام اس کو کیا تو ہنس کے پوچھا
تمہارا نام کیا مائلؔ تمہیں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.