Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بگڑ کے مجھ سے، وہ میرے لیے اداس بھی ہے

احمد ندیم قاسمی

بگڑ کے مجھ سے، وہ میرے لیے اداس بھی ہے

احمد ندیم قاسمی

MORE BYاحمد ندیم قاسمی

    بگڑ کے مجھ سے، وہ میرے لیے اداس بھی ہے

    وہ زودرنج تو ہے، پر وفا شناس بھی ہے

    تقاضے جسم کے اپنے ہیں، دل کا اپنا مزاج

    وہ مجھ سے دور ہے اور میرے آس پاس بھی ہے

    نہ جانے کون سے چشمے ہیں ماورائے بدن

    کہ پا چکا ہوں جسے، مجھ کو اس کی پیاس بھی ہے

    وہ ایک پیکرِ محسوس، پھر بھی نامحسوس

    مرا یقین بھی ہے اور مرا قیاس بھی ہے

    حسیں بہت ہیں مگر میرا انتخاب ہے وہ

    کہ اس کے حسن پہ باطن کا انعکاس بھی ہے

    ندیمؔ اسی کا کرم ہے کہ اس کے در سے ملا

    وہ ایک دردِ مسلسل جو مجھ کو راس بھی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے