Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میرے قابو سے شبِ غمِ دل ہی کیا جاتا رہا

احسان شاہجہان پوری

میرے قابو سے شبِ غمِ دل ہی کیا جاتا رہا

احسان شاہجہان پوری

MORE BYاحسان شاہجہان پوری

    میرے قابو سے شبِ غمِ دل ہی کیا جاتا رہا

    آرزوئے وصل کا بھی حوصلہ جاتا رہا

    آنکھ ملتے ہی دلِ دردِ آشنا جاتا رہا

    کیا کہیں کیا مل گیا آج اور کیا جاتا رہا

    پیار کی آنکھوں سے ان کا دیکھنا جاتا رہا

    وہ تمنا رہ گئی وہ آسرا جاتا رہا

    آج ان کو وعدۂ فردا سے بھی انکار ہے

    وائے ناکامی کہ یہ بھی آسرا جاتا رہا

    لطف ہو جب دل کے کھو جانے کا میں شکوہ کروں

    تم کہو ہم کیا کریں جاتا رہا جاتا رہا

    بس بہت چھیڑو نہ مجھ کو مدعی کے سامنے

    چاہتے ہو تم کہ میں کہہ دوں گلا جاتا رہا

    وصل کا وعدہ نہیں کرتے مگر ہنستے تو ہیں

    یہ بھی کیا کم ہے کہ اندازِ حیا جاتا رہا

    ہاتھ رکھ کر میرے سینے پر ذرا تم دیکھ لو

    کون کہتا ہے کہ دردِ لادوا جاتا رہا

    سن لیا ہے داورِ محشر کو جب سے بے نیاز

    کہتے ہیں اندیشۂ روزِ جزا جاتا رہا

    جستجوئے دل میں مجھ کو دیکھ کر کہتے ہیں وہ

    کون سی شے ڈھونڈھتے پھرتے ہو کیا جاتا رہا

    رو برو میرے بھری محفل میں ہم زانو ہیں غیر

    ان سے مل کر بیٹھنے کا اب مزا جاتا رہا

    وصل کی شب بوسوں کی دولت بچائی روٹھ کر

    مال میرے ہاتھ ایک آیا ہوا جاتا رہا

    انس کرتا خانۂ دل سے مرے کیا دردِ عشق

    چار دن ٹہلا پھرا بیٹھا اٹھا جاتا رہا

    اس کو پردے میں بٹھائے رکھتی ہے آنکھوں کی شرم

    یار کی اٹھتی جوانی کا مزا جاتا رہا

    روک دیکھے دل مرا احسانؔ تیرِ یار کو

    رہ گیا تو رہ گیا جاتا رہا جاتا رہا

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Ahsaan (Pg. 36)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے