Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

انہیں پا کے بھی چین حاصل نہیں ہے

بہزاد لکھنوی

انہیں پا کے بھی چین حاصل نہیں ہے

بہزاد لکھنوی

انہیں پا کے بھی چین حاصل نہیں ہے

مصیبت ہے پہلو میں یہ دل نہیں ہے

ہے دشوار تر سجدۂ شوق کرنا

جبیں کہہ رہی ہے کہ مشکل نہیں ہے

کریں کیا یہ دیوانگانِ محبت

سبھی کچھ ہے حاصل مگر دل نہیں ہے

مجھ دیکھ کر مسکرا دینے والے

تمنا کا میری یہ حاصل نہیں ہے

نشیب و فراز الم کیا بتاؤں

وہ طوفان نہیں ہے یہ ساحل نہیں ہے

ابھی تو نہ آئیں گے وہ بن بلائے

ابھی جذبۂ شوقِ کامل نہیں ہے

ذرا دیکھ لیں کاسۂ دست مجھ کو!

جو کہتے ہیں بہزادؔ سائل نہیں ہے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے