Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ترے ملال سے وہ راہ و رسم کیوں نہ رہی

بہزاد لکھنوی

ترے ملال سے وہ راہ و رسم کیوں نہ رہی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    ترے ملال سے وہ راہ و رسم کیوں نہ رہی

    لبوں پہ آہ وہ پہلی سی آہ کیوں نہ رہی؟

    ترے ستم سے بڑا مطمئن تھا قلبِ حزیں

    وہ لذت کرم گاہ گاہ کیوں نہ رہی

    جسے بھی دیکھیے اک زیرِ لب تبسم ہے

    مرے غموں کی یہ دنیا گواہ کیوں نہ رہی

    یہ کس نے آکے الٹ دی بساطِ در دو الم

    یہ زندگی میری آخر تباہ کیوں نہ رہی

    سجود عشق سجود وفا سجود خیال

    یہ زندگی بھی بہ نامِ گناہ کیوں نہ رہی

    ہزار بار تو آئے تھے وجد میں کونین

    جو جان نغمہ تھی لب پر وہ آہ کیوں نہ رہی

    یہ کیسا نورِ مسرت چمک اٹھا بہزادؔ

    غضب ہوا تیری دنیا تباہ کیوں نہ رہی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے