Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پیشِ نگاہِ شوق وہ صورت ہے آج کل

بہزاد لکھنوی

پیشِ نگاہِ شوق وہ صورت ہے آج کل

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    پیشِ نگاہِ شوق وہ صورت ہے آج کل

    دنیا مرے خیال کی جنت ہے آج کل

    اک سنگِ در کو ہے مرے سجدوں کی آرزو

    میرا نصیب ہے مری قسمت ہے آج کل

    ایسا پھنسا ہوا ہوں فریبِ خیال میں

    جیسے کہ ہر قدم مجھے ہے آج کل

    خوشیاں کچھ اس طرح سے عطا کیں کریم نے

    کہنا پڑا کہ غم کی ضرورت ہے آج کل

    اس چشمِ ناز میں بھی ہیں آنسو بھرے ہوئے

    بدلا ہوا نظامِ محبت ہے آج کل

    وہ چھا گئے ہیں کون و مکاں پر کچھ اس طرح

    مجھ کو ہر ایک ذرہ سے الفت ہے آج کل

    رفتارِ نازِ یار کے بہزادؔ میں نثار

    جس سمت دیکھتا ہوں قیامت ہے آج کل

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے