Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ صورت جو دل میں اتر جائے گی

بہزاد لکھنوی

وہ صورت جو دل میں اتر جائے گی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    وہ صورت جو دل میں اتر جائے گی

    محبت کی دنیا سنوار جائے گی

    کہاں تک سہوں گا میں آلام غم

    گذرتے گذرتے گذر جائے گی

    مرے بعد کیا ہوگا تیرا مآل

    مری بے بسی تو کدھر جائے گی

    ذرا دل کو مانوس غم کر تو لوں

    کلی جب کھلے گی نکھر جائے گی

    کسی دن یہ آنسو بھی تھم جائیں گے

    جو ندی چڑھی ہے اتر جائے گی

    ان آہوں کا کچھ اورمقصد نہیں

    کسی بے خبر کو خبر جائے گی

    حقیقی ہے بہزادؔ عالم میرا

    مری آہ کیوں بے اثر جائے گی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے