Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق جب سے دل کو کیف بے اماں دینے لگا

بہزاد لکھنوی

عشق جب سے دل کو کیف بے اماں دینے لگا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    عشق جب سے دل کو کیف بے اماں دینے لگا

    سر کو لذت اور سنگِ آستاں دینے لگا

    میں تو مانوس الم تھا اف یہ مجھ کو کیا ہوا

    اب تو میرا غم بھی مجھ کو تلخیاں دینے لگا

    اس طرح محروم نالہ دیکھتے ہیں چشم دوست

    جیسے کوئی بے زبانوں کو زباں دینے لگا

    اللہ اللہ ان کے آتے ہی قیامت آ گئی

    یعنی اک لمحہ حیاتِ جاوداں دینے لگا

    رہروی میں میری قسمت کا کرشمہ دیکھیے

    راہزن خود مجھ کو منزل کا نشاں دینے لگا

    میکدے میں میرے ساقی کا کرم تو دیکھنا

    جام کے بدلے مجھے بے تابیاں دینے لگا

    میں گدا اس کا ہوں اے بہزادؔ جو دست کرم

    بے طلب مجھ کو متاعِ دو جہاں دینے لگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے