کچھ نہ کچھ بھید مرا اس پہ کھلا میرے بعد
کچھ نہ کچھ بھید مرا اس پہ کھلا میرے بعد
کہ کھلے رکھنے لگا بند قبا میرے بعد
اُس کے اب ہاتھ سے کی سب نے وفا سے توبہ
نہ رہے اہلِ وفا اہلِ جفا میرے بعد
اپنے مرنے سے میں خوش ہوں مگر اتنا غم ہے
کس پر اس طرح سے ہوگا تو خفا میرے بعد
بعد مجنوں کے رکھا دشت کو میں نے آباد
ایسے ویرانے میں کون آکے رہا میرے بعد
بزم سے اٹھ کے میں بیٹھا پسِ دیوار رہا
ذکر بھی میرا کسی نے نہ کیا میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.