Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

افسانۂ حیات کا عنواں بدل گیا

خواجہ ناظر نظامی

افسانۂ حیات کا عنواں بدل گیا

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    افسانۂ حیات کا عنواں بدل گیا

    دینائے انبساط کا ساماں بدل گیا

    گلشن بھی اور بلبل وگل بھی سہی مگر

    اپنی نظر میں دورِ بہاراں بدل گیا

    خود غرضیوں کے چہرہ سے اٹھ نے لگی نقاب

    گویا کے رنگِ زلفِ پریشاں بدل گیا

    ساحل کہاں نصیب، سفینےکی خیر ہو

    موجوں کا رنگ عالمِ طوفاں بدل گیا

    کیوں بڑھ گئی ہیں دھڑکنیں دل کی بتائیے

    کیاآج ذوقِ چشمِ پشیماں بدل گیا

    میکش وہی ہے مے بھی وہی میکدہ وہی

    ساقی کا رنگ مسلکِ رنداں بدل گیا

    کل تک جو میرے قلب کا آئینہ ساز تھا

    وہ آئینے میں صورتِ حیراں بدل گیا

    زندہ رہے گا مردوں کی مانند دائمی

    ناظرؔ کی اب حیات کا عنواں بدل گی

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 221)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے