تیرے جلووں نے ہمیں اپنا بنایا جاناں
تیرے جلووں نے ہمیں اپنا بنایا جاناں
ہم نے ہر زخم کو سینے سے لگایا جاناں
تیری چاہت کے سبھی رنگ نکھر کر آئے
دل کو یادوں میں تری ہم نے جلایا جاناں
گر چہ زندہ ہیں مگر ٹوٹ چکے ہیں ہم بھی
تیری نظروں سے ہر اک درد چھپایا جاناں
تیری قربت کے حسیں خواب تو دیکھے ہم نے
وصل کا ایک بھی لمحہ نہیں پایا جاناں
تیری فرقت نے سکوں چھین لیا ہے میرا
ہجر کے درد نے راتوں کو جگایا جاناں
میں تو پتھر بھی تھا، صحرائے بلا بھی لیکن
تیری الفت نے مجھے موم بنایا جاناں
اب تو شایانؔ کسی سے بھی نہیں ملتا ہے
تم نے مجھ کو جو نہیں پاس بلایا جاناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.