Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نگاہِ حسن جب گویا ہو تو تصویر بنتی ہے

محمود عالم

نگاہِ حسن جب گویا ہو تو تصویر بنتی ہے

محمود عالم

MORE BYمحمود عالم

    نگاہِ حسن جب گویا ہو تو تصویر بنتی ہے

    دگر خوبی تو بس تصویر کی تفسیر ہوتی ہے

    صبا کے دوش پر بیٹھو چمن میں جا کے بس جاؤ

    تو دیکھوگے کہ کوشش سے نئی تقدیر بنتی ہے

    یہ شیوہ ہے زمانے کا ہمیشہ ہوتا آیا ہے

    جو سچی بات کرتا ہے اسے زنجیر ملتی ہے

    سزا مجھ کو ملی تھی جس عدالت وہ تیری تھی

    قضاوت کے صحیفوں پر تری تحریر ملتی ہے

    یہ میرا خواب تھا قدموں کو تیرے سجدہ کرنے کا

    بڑوں کےسامنے جھکنے سے ہی توقیر ملتی ہے

    مہ و خورشید بھی ہیں روشنی ہی کے لیے عالمؔ

    مگر مجھ کو رخ انور سے ہی تنویر ملتی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Mata-e-Haque

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے