جیون کیسے بتاؤں، رے پریتم
جیون کیسے بتاؤں، رے پریتم
جیون کیسے بتاؤں
میں دکھیاری بپتا ماری
دکھ نہیں جانے ہر نرناری
کس کو ہردے دکھاؤں رے پریتم
کس کو ہر دے دکھاؤں، جیون کیسے بتاؤں
سپنے ہی میں یہ ہو جائے
سکھ کو جگا کر دکھ سو جائے
آنکھوں میں رین گنواؤں، رے پریتم
آنکھوں میں رین گنواؤں، جیون کیسے بتاؤں
تم سے بندھا ہے جیون بندھن
لاج رکھو کچھ اس کی ساجن
میں تم ری کہلاؤں، رے پریتم
میں تم ری کہلاؤں
جیون کیسے بتاؤں، رے پریتم
جیون کیسے بتاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.