کوئی در پردہ شاید مہرباں معلوم ہوتا ہے
کوئی در پردہ شاید مہرباں معلوم ہوتا ہے
کہ اب ہر سانس عمرِ جاوداں معلوم ہوتا ہے
وہ دیوانہ تمہارا راز داں معلوم ہوتا ہے
وہی جو بے نیازِ دو جہاں معلوم ہوتا ہے
سمجھ لیتے ہیں تم کو میری صورت دیکھنے والے
مرا چہرہ تمہاری داستاں معلوم ہوتا ہے
حقیقت کچھ بھی ہو لیکن تری اک بدگمانی سے
زمانے کا زمانہ بدگماں معلوم ہوتا ہے
یہی ترکِ تعلق کی ہے شاید آخری منزل
خیال دوست بھی دامن کشا معلوم ہوتا ہے
وہ آئیں اور مرے گھر پر یقیں دل کو نہیں آتا
یہ اے نخشبؔ کمال رازداں معلوم ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.