Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرے پہلے کی جو کہانی ہے

نقیب الرحمٰن حسنی

تیرے پہلے کی جو کہانی ہے

نقیب الرحمٰن حسنی

MORE BYنقیب الرحمٰن حسنی

    تیرے پہلے کی جو کہانی ہے

    اب کسی کو نہیں سنانی ہے

    تو ملے گر تو کر ہی جاؤں میں

    بات دل میں جو میں نے ٹھانی ہے

    تیرے غم کو جدا کروں کیسے

    تیری الفت کی یہ نشانی ہے

    تیرے بن ہر طرف ہے غم ہی غم

    تیرے ہونے سے شادمانی ہے

    باتیں ایسی بھی ہیں بہت دل میں

    جو کسی کو نہیں بتانی ہے

    شاعری یوں بھی ہم کو آنی تھی

    یہ ہنر میرا خاندانی ہے

    جو بھی کرنا ہے جلد کر لے نقیبؔ

    باقی تیری ابھی جوانی ہے

    جو بھی حاصل ہوا ہے ہم کو نقیبؔ

    سب میرے رب کی مہربانی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے