Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سوز الفت کے ساز نے مارا

نیازؔ مکن پوری

سوز الفت کے ساز نے مارا

نیازؔ مکن پوری

MORE BYنیازؔ مکن پوری

    سوز الفت کے ساز نے مارا

    نالۂ دل گداز نے مارا

    شوق سجدے کا کم نہیں ہوتا

    اس جبین نیاز نے مارا

    سیر ہو کر فغاں بھی کر نہ سکے

    خوف افشائے راز نے مارا

    اور جیتا غم کچھ دن

    کرم چارہ ساز نے مارا

    آہِ سوزاں کبھی کبھی آنسو

    غم آفت طراز نے مارا

    آپ ہیں آپ اور ہم ہم ہیں

    اس نشیب و فراز نے مارا

    ایک ہو پائے دو بھی دل نہ نیازؔ

    نگہ امتیاز نے مارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے