Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں نے راستہ دیکھا آپ کا زمانے تک

قیصر صدیقی سمستی پوری

میں نے راستہ دیکھا آپ کا زمانے تک

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    میں نے راستہ دیکھا آپ کا زمانے تک

    آپ ہی نہیں آئے میری جان جانے تک

    ذوقِ بندگی میرا تیرے آستانے تک

    تیرا آستانہ ہے میرے سر جھکانے تک

    آپ ہی نہیں تو پھر روٹھنے سے کیا حاصل

    لطف روٹھنے کا ہے آپ کے منانے تک

    ان کی بے نیازی پر پھر شباب آیا ہے

    دل کی بات جائے گی درد کے فسانے تک

    چارہ گر نہ چھیڑ آ کر زخمِ دل کو سونے دے

    یہ غریب سوئیں گے ان کے مسکرانے تک

    جا کے خود بلا لاؤں اپنے آشیانے میں

    برق چل کے آئے گی میرے آشیانے تک؟

    کچھ نہیں رہا باقی ان کی جلوہ گاہوں میں

    ہے یہ سب غرور ان کا آئینہ دکھانے تک

    غم کی انتہا قیصرؔ ابتدا ہے خوشیوں کی

    غم کا بوجھ بھاری ہے صرف غم اٹھانے تک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے