Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مدت سے ہمیں دیر و حرم ڈھونڈ رہے ہیں

قیصر صدیقی سمستی پوری

مدت سے ہمیں دیر و حرم ڈھونڈ رہے ہیں

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    مدت سے ہمیں دیر و حرم ڈھونڈ رہے ہیں

    ہم ہیں کہ ترا نقشِ قدم ڈھونڈ رہے ہیں

    کچھ رنگ پئے دیدۂ نم ڈھونڈ رہے ہیں

    غم ڈھونڈ چکے رونقِ غم ڈھونڈ رہے ہیں

    اے دامنِ رنگیں مرے اشکوں کو چھپالے!

    کب سے تجھے مایوسِ کرم ڈھونڈ رہے ہیں

    پھولوں کے نگر میں، کبھی کانٹوں کے نگر میں

    ہم تجھ کو ترے سر کی قسم ڈھونڈ رہے ہیں

    کیا بات ہے، دیوانے سرِ دار و رسن بھی

    اے دوست! تری زلف کے خم ڈھونڈ رہے ہیں

    میخانے میں ہم بیٹھے ہیں ہر غم کو بھلا کر

    میخانے کے باہر ہمیں غم ڈھونڈ رہے ہیں

    اس گوشۂ تنہائی سے اب نکلو خدا را

    قیصرؔ تمہیں کچھ اہلِ قلم ڈھونڈ رہے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے