دل کو انوار محمد سے فروزاں کرلیں
دل کو انوار محمد سے فروزاں کرلیں
شعلہ طور چراغِ تہہِ داماں کرلیں
حسبِ ارشاد نبی کر کے جہادِ اکبر
پہلے اپنے دلِ کافر کو مسلماں کرلیں
پھر اٹھیں ہوکے ہم آمادۂ ہر کرب وبلا
سر بسر پیرویٔ شاہِ شہیداں کرلیں
در جاناں پہ گذر اپنا جب ہی ممکن ہے
عشق سے عہد کریں درد سے پیماں کرلیں
اب ارادہ ہے مصمم کہ کریں ترک وطن
اور مسکن بہ سر کوچہ جاناں کرلیں
مشعل راہ عدم چاہئے عشاق کو کیا
داغ دل اپنے ذرا اور نمایاں کرلیں
وہ جو آتے ہیں پریشانوں کی پرشس کے لیے
ہم ذرا اور بھی حال اپنا پریشاں کرلیں
منزل گور کی ظلمت کے لیے ہم فضلیؔ
عکس رخسار نبی شمع شبستاں کرلیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 227)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.