ہاں میسر جو طواف درِ جاناں ہو جائے
ہاں میسر جو طواف درِ جاناں ہو جائے
صرف فریاد میں کیوں عمر گریزاں ہوجائے
اس میں بس جائے اگر روئے محمد کی بہار
رشک صد طور ہمارا دلِ ویراں ہوجائے
شوق دیدار میں اس نرگس جادو کا شہید
چاہتا ہے ہمہ تن دیدۂ حیراں ہوجائے
جب ہو تم پیش نظر خود ہی بتاؤ کیوں کر
مختصر اب گلۂ تنگیٔ داماں ہوجائے
میں ہوں وہ کشتہ غم جس کی حیات اے فضلیؔ
پنجۂ موت سے بھی دست وگریباں ہوجائے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 228)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.