Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم ہی سے رونق ہے میکدے کی تمہیں سے آباد بزم مستاں

رشید خیرآبادی

تم ہی سے رونق ہے میکدے کی تمہیں سے آباد بزم مستاں

رشید خیرآبادی

MORE BYرشید خیرآبادی

    تم ہی سے رونق ہے میکدے کی تمہیں سے آباد بزم مستاں

    تمہارے دم سے ہے رنگ گلشن تمہیں گلستاں تمہیں بہاراں

    وہ چہرہ گویا کھلا گلستاں وہ قد رعنا ہے سر و بستاں

    نظر کی گردش ہے دل کی قاتل لبوں کی شوخی مسیح دوراں

    یہ کون آیا ہے میکدے میں نصیب تشنہ لبوں کے جاگے

    اٹھائی ساقی نے چشم میگوں برس رہی ہے شراب عرفاں

    رشیدؔ کیسے کھلے حقیقت خرد پریشاں ہے عقل ہے گم

    وہی مؤخر وہی مقدم وہ ہے ظاہر وہی ہے پنہاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے