Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رستے میں تم آجاؤ پہلے کی طرح پھر سے

رضوان حکیمی

رستے میں تم آجاؤ پہلے کی طرح پھر سے

رضوان حکیمی

MORE BYرضوان حکیمی

    رستے میں تم آجاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    منہ میرا نہ کھلواؤ پہلے کی طرح پھر سے

    میرا نہ سہی لیکن دنیا کا بھرم رکھ لو

    محفل میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    ہر رنگ تمہارا ہے ہر روپ میں جچتے ہو

    تم کچھ بھی پہن آؤ پہلے کی طر ح پھر سے

    یہ بزمِ عقیدت ہے الزام نہیں واجب

    جانا ہے چلے جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    یہ دنیا تمہیں حاکم تسلیم ابھی کر لے

    بس ہوش میں آ جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    بے وجہ کی فیاضی رستے پہ نہ لے آئے

    منگتوں میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    غیروں سے حکیمیؔ یہ کیوں مانگے تمہارا ہے

    دے دو یا کہ دلواؤ پہلے کی طرح پھر سے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 413)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے