Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کرم سے آپ کے خیرالبشر کبھی نہ کبھی

صدام حسین نازاںؔ

کرم سے آپ کے خیرالبشر کبھی نہ کبھی

صدام حسین نازاںؔ

MORE BYصدام حسین نازاںؔ

    کرم سے آپ کے خیرالبشر کبھی نہ کبھی

    بلندیوں کا کروں گا سفر کبھی نہ کبھی

    نسیم سحر مرے واسطے بھی لائے گی

    مدینے پاک سے کوئی خبر کبھی نہ کبھی

    بروئے کار مری کاوشیں اگر آئیں

    ضرور جاؤں گا طیبہ نگر کبھی نہ کبھی

    جناب آمنہ بی بی کے لال چاہیں تو

    شب فراق کی ہوگی سحر کبھی نہ کبھی

    وسیلہ آپ کا لائے گا میرا ایماں ہے

    مری ہر ایک دعا میں اثر کبھی نہ کبھی

    جھکا کے پلکیں زیارت کروں گا جی بھر کر

    نبی کا آئے گا روضہ نظر کبھی نہ کبھی

    میں پر امید ہوں آقا نے چاہا تو نازاںؔ

    بنے گا طیبہ میں اپنا بھی گھر کبھی نہ کبھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے