Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ خوش بدن خوش جمال مجھے بہت پیارا ہے

شیخ سبحان گل

وہ خوش بدن خوش جمال مجھے بہت پیارا ہے

شیخ سبحان گل

MORE BYشیخ سبحان گل

    وہ خوش بدن خوش جمال مجھے بہت پیارا ہے

    وہ نا بلد ہے لیکن اپنی ہی نظر میں وہ ہمارا ہے

    یہ تو خدا کی عطا ہے کہ قوت حافظہ کمال کا ہے

    یادیں ساتھ رہتی ہیں بھول جانے میں بھی خسارہ ہے

    وہ ہی صبح ہے وہ ہی شب ہے غروب آفتاب بھی وہی

    پربت وہی آبشار بھی وہی پہلے جیسا نہیں نظارہ ہے

    ہم خانہ بدوش ہیں کسی اور بستی میں جابسیں گے

    یہ گلیاں سدائیں دیں گی جو اس رشتے کا گہوارہ ہے

    نہ یک بہ یک سب بدلتا ہے نہ ہی مستحکم رہتا ہے

    آسمان وہی ہے جدائی کے باوصف چمکتا ستارہ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے