Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیغ و خنجر سے زیادہ وہ اثر رکھتے ہیں

عبید خان محسن

تیغ و خنجر سے زیادہ وہ اثر رکھتے ہیں

عبید خان محسن

MORE BYعبید خان محسن

    تیغ و خنجر سے زیادہ وہ اثر رکھتے ہیں

    قتل کرنے کا جو آنکھوں میں ہنر رکھتے ہیں

    ان کے سر جھک نہیں سکتے ہیں کسی کے آگے

    تیری چوکھٹ پہ شب و روز جو سر رکھتے ہیں

    یاد کرتے ہی مدد کے لیے فوراً آئے

    اپنے دیوانے کی وہ کتنی خبر رکھتے ہیں

    اس طرح دیکھو تو ہم دونوں میں اک رشتہ ہے

    حسن تم رکھتے ہو ہم حسنِ نظر رکھتے ہیں

    بندگی کیا ہے بتاتے ہیں مکیں کربل کے

    جان خطرے میں ہے پر سجدے میں سر رکھتے ہیں

    لاج رکھ لیتی ہے نسبت تری ہر مشکل میں

    تیرے اذکار بلاؤں پہ اثر رکھتے ہیں

    زخم سینے کے دکھاؤ گے کسے تم محسنؔ

    سنگ کے جیسا سبھی لوگ جگر رکھتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 431)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے