ہر شے میں عیاں جلوۂ زیبا ہے تمہارا
ہر شے میں عیاں جلوۂ زیبا ہے تمہارا
اور خود ہو نہاں خوب یہ پردا ہے تمہارا
تھا دیر و حرم ایک جو تم چھپتے نہ صاحب
ڈالا ہوا یہ بیچ میں جھگڑا ہے تمہارا
کیوں ہم سے خطا واروں پہ خفگی کی نظر ہے
جو نیک ہے یا بد ہے وہ بندا ہے تمہارا
بن دیکھے ہوا طالب دیدار زمانہ
جادو ہے یہ جو شے ہے کرشمہ ہے تمہارا
نزدیک بھی تم رہتے ہو اور دور بھی سب سے
یہ طرز بھی دنیا سے نرالا ہے تمہارا
غرفہ سے ذرا جھانک کے یہ جلسہ تو دیکھو
عشاق تڑپتے ہیں تماشا ہے تمہارا
اس خاک کے پتلے میں تجلی ہے تمہاری
صورت جو ہماری ہے وہ نقشہ ہے تمہارا
دل دے کے تمہیں ہوتا نہ ممتازؔ پریشاں
پر کیا کرے انداز ہی اچھا ہے تمہارا
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 1)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.