طور ہوں روشنیٔ برقِ تجلی ہوں میں
دستِ موسیٰ ہوں چراغِ یدِ بیضا ہوں میں
مے ہوں میکش ہوں کہ ساقی ہوں کہ ہوں بادہ پرست
خم ہوں میخانہ ہوں یا ساغر صہبا ہوں میں
رنگ و بو برگ و ثمر نخل و بہار اور خزاں
گل ہوں بلبل ہوں چمن ہوں چمن آرا ہوں میں
ظاہرا قطرۂ نابود ہے ہستی میری
دیکھو گردیدۂ عرفاں سے تو دریا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.