عجب دولت ہے عالم ہیں ہدایت پیر کی میرے
عجب دولت ہے عالم ہیں ہدایت پیر کی میرے
بٹا کرتی ہے سب در در سخاوت پیر کی میرے
جلا دیتے ہیں لحظہ میں جو ہو آسیب یا جادو
عیاں سب پر ہے عالم میں جلالت پیر کی میرے
گدا ہو یا تونگر سب کے دل پر نقش ہے ان کا
مبارک مانتے ہیں وہ عنایت پیر کی میرے
ہمیں گجرات میں ایسا بہادر کوئی بتلائے
کہ جیسی ہے عیاں سب پر شجاعت پیر کی میرے
نہ کیوں مل جائے خالق خستہ دل آزادؔ کو جلدی
دل و جاں سے اگر رکھے وہ چاہت پیر کی میرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.