Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے آسرا چاہے بولو یا نہ بولو

آزاد

ہے آسرا چاہے بولو یا نہ بولو

آزاد

ہے آسرا چاہے بولو یا نہ بولو

ہے ورد یہ ہمارا چاہے بولو یا نہ بولو

تیرے کرم کا جھنڈا رہا ہے ہر سو

ہم کو بھی سہارا چاہے بولو یا نہ بولو

در پر ہیں فیض پاتے جن و ملک جو آتے

مجھ کو بھی ہو اشارا چاہے بولو یا نہ بولو

کوچہ حرم ہے تیرا میرے لیے اے آقا

پھیرے وہیں کروں گا چاہے بولو یا نہ بولو

جانِ نبی ہو میران شان علی ہو میران

عاشق خدا تمہارا چاہے بولو یا نہ بولو

امید ہے کرم کی ہے آرزو رحم کی

آزادؔ در پہ آیا چاہے بولو یا نہ بولو

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے